20 جون 2012 - 19:30

افغانستان کی حکومت نے عالمی برادری سے چار ارب ڈالر کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل کو توقع ہے کہ عالمی برادری اسے دوہزار چودہ میں کثیرالقومی فوج کے انخلا کے بعد چار ارب ڈالر کی مدد دےگي۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے شیکاگو اجلاس میں بھی افغانستان کو چار ارب اور دس کروڑ ڈالر کی مدد دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم یہ توقع کی جارہی ہے کہ ٹوکیواجلاس میں بھی افغانستان کو فوجی اور مالی امداد فراہم کرنے پر مکمل اتفاق کیا جائے گا۔ ٹوکیو میں افغانستان کے بارے میں آٹھ جولائي کو کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک غیر ملکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا ہے جس میں تین افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو کا یہ ہیلی کاپٹر خوست کے سارا باغ علاقے میں نیٹو کے کمانڈسنٹر میں گر کر تباہ ہوا جس میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک اور کئي زخمی ہوئےہیں۔......./169